Nov ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں حرم مطہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
    رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں حرم مطہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

عراق کے شہر سامرا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں چالیس افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر سامرا میں اتوار کے روز حرم امام حسن عسکری(ع) کی پارکنگ میں ایک زوردار کار بم دھماکہ ہوا۔ اس بم دھماکے میں کم از کم چودہ افراد شہید اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے۔ شہید و زخمی ہونے والوں میں بیشتر ایرانی زائرین شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کی حامل یہ کار، حرم امام حسن عسکری(ع) سے تقریبا ایک ہزار میٹر کے فاصلے پر کھڑی ہوئی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں حرم مطہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ کار بم دھماکے کے بعد سامرا کی پولیس نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا۔

ٹیگس