Nov ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • جنوبی موصل میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی پولیس نے جنوبی موصل میں متعدد داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے

عراق کی فی‍ڈرل پولیس کمانڈر رائد شاکر جودت نے جمعرات کو بتایا کہ جنوبی موصل میں واقع العذبہ اور الشامیہ دیہاتوں کی آزادی کے آپریشن میں کم سے کم اٹھائیس داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-

دوسری جانب عراقی عوامی رضاکارفورس کے ایک کمانڈر حسن الصوفی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے پچھترعراقی شہریوں کو اس وقت یرغمال بنا لیا جب وہ صوبہ کرکوک کے حویجہ علاقے سے اپنی جان بچا کربھاگنے کی کوشش کر رہے تھے - داعش نے اپنا گھر بار چھوڑ کر جان بچانے کی کوشش کرنے والے ان افراد پر داعش کے زیرکنٹرول علاقوں سے عام شہریوں کو منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے-

عراقی رضاکارفورس کے اس کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عراقی فورس کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد داعش دہشت گرد ، اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں- حویجہ ضلع جنوب مغربی کرکوک میں واقع ہے اور دوہ‍زار چودہ سے اب تک داعش دہشت گردوں کے قبضے میں ہے-

ٹیگس