ساز باز مذاکرات جاری رہنے پر محمود عباس کی تاکید
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے ساز باز مذاکرات جاری رہنے کے لیے بین الاقوامی فریقین سے تعاون پر تاکید کی۔
فلسطین انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے رام اللہ میں فلسطینی انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر میں پرتگال کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں کالونیوں کی تعمیر کی پالیسی پر اصرار اور بین الاقوامی قراردادوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ساز باز مذاکرات کو جاری رہنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔
محمود عباس نے عالمی برادری خاص طور پر یورپ کی جانب سے فرانس کے منصوبے اور بین الاقوامی امن کانفرنس، کہ جو روان سال کے آخر میں پاریس میں منعقد ہوگا، کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل، کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، نیز علاقے میں لڑائی ختم کر نے کی غرض سے ساز باز مذاکرات جاری رہنے کا بہترین حل ہے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ساز باز مذاکرات کی حمایت اور فلسطینیوں کے ساتھ باہمی تعلقات کی تقویت پر زور دیا۔