Nov ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • عوامی رضاکار فورس کے مسلح افواج میں ضم ہونے کے قانون کی منظوری، ملت اور فوجی اقدار کی کامیابی ہے: ابراہیم جعفری

عراق کے وزیر خارجہ نے عوامی رضاکار فورس کے مسلح افواج میں شامل ہونے کے قانون کی پارلیمنٹ میں منظوری کو عراق میں فوجی اقدار اور ملت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اتوار کے روز پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ رضاکار فورس نے اپنے قیام کے وقت سے عراق کی مسلح افواج کی کمان کے تحت کام کیا ہے، کہا کہ رضاکار فورس کے عراقی فوج میں ادغام کے قانون کی منظوری، عراق میں امن و استحکام کے تحفظ کا باعث بنے گی۔انھوں نے داعشی دہشت گردوں کے مقابلے میں عراق کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے بعض ملکوں، گروہوں اور ذرائع ابلاغ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اپنے خون سے اپنے ملک کی حاکمیت کے دفاع کے لیے اور دنیا کے ملکوں کی نیابت میں اس راستے میں فداکاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ابراہیم جعفری نے اسی طرح عراقیوں کی فداکاریوں کے دفاع کے تناظر میں عراقی وزارت خارجہ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے سفارتی حکام، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں عراق کے حقائق کو منتقل کرنے کے لیے بین الاقوامی اجلاسوں اور حلقوں سے استفادہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز اکثریت رائے سے رضاکار فورس کو عراقی فوج میں ضم کرنے کے قانون کی منظوری دی۔

ٹیگس