Nov ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت

یمنی عوام پر کلسٹرڈ بموں سے سعودی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز یمن کے مرکزی صوبے صرواح پر کلسٹرڈ بموں سے حملہ کیا۔ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ حملوں کے بارے میں دستاویزات جاری کئے جانے کے باوجود ، کہ جن کا مقصد عام شہریوں کا زیادہ سے زیادہ قتل عام کرنا رہا ہے، مغرب کی جانب سے سعودی عرب کو خطرناک قسم کے ہتھیار فراہم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

کلسٹرڈ بم ایسا جنگی ہتھیار ہے کہ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں بم موجود ہوتے ہیں جو فٹبال گراؤنڈ کے برابر علاقے میں پھیل کر منفجر ہوتے ہیں جبکہ ان میں سے بعض بم پھٹ نہیں پاتے اور پھر وہ رفتہ رفتہ بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ شمالی یمن کے صوبے صعدہ میں شدا کے علاقے پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے میں چار یمنی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبے تعز میں الضباب اور العمری،  صوبے حجہ میں الجر، نیز صوبے الضالع میں شہر قعطبہ اور کئی دیگر علاقوں پر بھی وحشیانہ بمباری کی۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں یمنی عوام کے وحشیانہ قتل عام پر عالمی سطح پر نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس