Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں مزید تین شیعہ مسلمانوں کی سزائے موت کا حکم

سعودی عرب کی ایک عدالت نے تین اور سرگرم عمل شیعہ مسلمانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں شیعہ مسلمانوں کا تعلق قطیف کے علاقے سے ہے۔ سعودی عرب کی اس عدالت نے ایک شیعہ مسلمان کو بارہ سال قید کی بھی سزا سنائی ہے۔ ان افراد پر حکومت کی مخالفت کرنے کا الزام ہے۔

مشرقی سعودی عرب کے علاقے احساء اور قطیف، حالیہ کئی برسوں سے سعودی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کا میدان بنے ہوئے ہیں جہاں سے وسیع پیمانے پر علماء، سرگرم عمل شخصیات یہاں تک کہ عام شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں حکومت کی مخالفت کرنے کی بناء پر گرفتار کر کے قید اور سزائے موت کا حکم ایسی حالت میں سنایا جا رہا ہے اور ان سزاؤں پر عمل کیا جا رہا ہے کہ ان افراد کو جھوٹے الزامات کے تحت مجرم و ملزم قرار دیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے سیاسی اور انسانی حقوق کی سرگرم عمل شخصیات کی سرکوبی اور ان کے خلاف جاری کئے جانے والے حکم پر ایسی حالت میں عمل کیا جا رہا ہے کہ آل سعود حکومت کی پالیسیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور خود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بارہا تنقید کی ہے اور اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 

ٹیگس