Dec ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران میں اسرائیل کے 4 جاسوسوں کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے کام کرنے والے چار جاسوسوں کو پھانسی دے دی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: یہ چاروں صیہونی آلہ کار، ایران میں سیکیورٹی کے خلاف اور ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے صیہونی حکومت کے جاسوسی کے ادارے موساد کے لئے کام کرتے تھے جنھیں مکمل قانونی کارروائی کے بعد جمعے کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

چوبیس اکتوبر کو ایران میں صیہونی حکومت سے وابستہ عناصر کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں چار عناصر کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر آج پھانسی دے دی گئی جبکہ دیگر مجرموں کو ان کے جرائم پر دس دس سال قید کی سزاسنائی گئی۔ یہ عناصر ایران میں بدامنی پھیلانے کے لئے موساد کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان صیہونی عناصر نے بارہا صیہونی عناصر اور موساد کے ایجنٹوں سے پیسے بھی وصول کئے تھے۔ ان صیہونی عناصر نے کئی بار ایران کے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی تھی اور مکمل طور پر غاصب صیہونی حکومت کے لئے موساد کی زیر نظر کام کرتے تھے۔

ٹیگس