داعش کو بہت جلد شکست دے دی جائے گی، وزیراعظم حیدر العبادی
Dec ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف عراقی افواج کی فتح بہت قریب ہے۔
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے شمالی صوبے نینوا کی آزادی کے آپریشن کے دوران سبھی محاذوں پر مسلح افواج کی پیشقدمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو بہت جلد شکست دے دی جائے گی- عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا، کہا گیا ہے کہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں تیزی لانے کے لئے متعدد منصوبے تیار کر لئے گئے- عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے گذشتہ منگل کو بھی اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں اعلان کیا تھا کہ عراق میں آج ہر دور سے زیادہ اتحاد پایا جاتا ہے اور آج ہر عراقی شہری اپنے وطن کے دفاع کے لئے تیار ہے۔