بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو پھانسی کی سزا
Dec ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
ریڈیو تہران کی بنگلہ سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے پیر کے روز ادریس علی شریعت پوری کو بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
اس سے قبل جماعت اسلامی کے پانچ رہنماؤں کو بنگلہ دیش میں پاکستان سے آزادی کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے جرم میں پھانسی دی جا چکی ہے۔
بنگلہ دیش میں دو ہزار دس میں شیخ حسینہ واجد کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک جماعت اسلامی کے دسیوں رہنماؤں کو انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے جرم میں پھانسی یا عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی ان الزامات کو رد کرتی ہے۔