Dec ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • شام میں عام شہریوں پرامریکی بمباری

شام میں امریکی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق  امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حلب کے مضافات میں واقع بزاعہ نامی علاقے پر بمباری کردی ۔ اس بمباری میں عورتوں اور بچوں سمیت کم سے کم آٹھ عام شہری جاں بحق ہوگئے ۔ امریکا کی اس بمباری میں بہت سے عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ امریکی لڑاکا طیاروں نے شام کے شمال مشرق میں واقع الرقہ کے شمالی مضافاتی علاقوں پر بھی  بمباری کردی جس  میں کم از کم پندرہ عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ چند روز قبل بھی امریکی طیاروں نے الرقہ میں شامی پناہ گزینوں کی رہائشگاہ پر حملہ کردیا تھا جس میں دس عام شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی جنگی طیاروں نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران الرقہ پر کئی بار بمباری کی ہے جس میں درجنوں عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سات بچّے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس