عراق: موصل کے پچاس فیصد سے زائد علاقوں کی آزادی
Dec ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
عراقی فوج نے موصل کے پچاس فیصد سے زائد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کے صوبے نینوا میں اکتوبر میں موصل کو آزاد کرائے جانے کے لئے شروع کی جانے والی کارروائی میں اس شہر کے مشرقی علاقے کے چھپّن محلوں میں سے بتّیس محلوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس نے موصل کے جنوبی مغربی علاقے تل عبطہ کا محاصرہ کر کے اطراف کے علاقوں سے اس علاقے کا رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ لبنان کے المیادین ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ مشرقی موصل میں واقع المرور میں عراقی فوج اور داعش دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔