یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری
Dec ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
-
سعودی عرب کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن میں صوبے صنعاء کے منصه السبعین علاقے پر بمباری کی۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کو نئے سرے سے صوبے صنعا کے ظفار علاقے پر فضائی حملے شروع کرکے نقیل یسلح علاقے پر تین بار بمباری کی۔
اسی طرح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبے صعدہ میں واقع الفرع علاقے اور الحدیدہ صوبے کے القرش اور الصلیف علاقوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے بعض عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمنی عوام کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ مارچ 2015ء سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا ہے۔