Dec ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق: موصل کی آزادی کی کارروائیاں

موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراقی افواج کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔

عراق کے صوبہ نینوا کے آپریشنل کمانڈر نے موصل آپریش کو وقتی طور پر روک دیئے جانے کے بارے  میں بعض خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موصل شہر کی آزادی کی کارروائیوں میں معمولی سا بھی وقفہ نہیں آیا ہے- صوبہ نینوا کے آپریشنل کمانڈر نجم الجبوری نے جمعرات کو ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی افواج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی، تمام محاذوں پر جاری ہے اور جلد ہی موصل کا ایک اور علاقہ آزاد کرا لیا جائے گا- عراقی وزارت دفاع نے بھی بدھ کی رات ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے موصل کے مغرب میں تل عبطہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کر کے کم سے کم ستر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں داعش کے بیس سرغنہ بھی شامل ہیں- اس درمیان عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے موصل کے مغربی محاذ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تلعفر اور تل عبطہ کو ملانے والی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیا-

ٹیگس