حزب اللہ اور المستقبل نے ملک کے اہم مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی
Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
لبنان کی حزب اللہ اور المستقبل جماعتوں نے اپنے مذاکرات میں لبنان میں نئی کابینہ کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے اہم مسائل کو جلد سے جلد حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
لبنان کی حزب اللہ اور المستقبل پارٹی نے اپنے دو طرفہ مذاکرات کے اڑتیسویں دور کے اختتام پر ایک بیان میں حکومت لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں پارلیمانی انتخابات کے نئے قوانین کی منظوری کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائے۔ فریقین نے تمام لبنانیوں کو اسلامی و مسیحی عیدوں کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مقررہ وقت پر لبنان میں پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کا امکان فراہم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان میں اس ملک کے موجودہ صدر میشل عون کی صدارت میں گذشتہ اتوار کو پہلی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے۔