افغان پارلیمنٹ کی جانب سے آئندہ سال کا بجٹ مسترد
Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
افغانستان کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک کی حکومت کا آئندہ سال کا مجوزہ بجٹ مسترد کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ نے حکومت کا آئندہ سال کا مجوزہ بجٹ مسترد کر دیا۔ افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کی جانب سے سات وزراء کی صلاحیت اور مواخذہ قبول نہ کئے جانے کے بعد افغانستان کے بعض اراکین پارلیمنٹ منجملہ پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کیا تھا کہ جب تک حکومت، پارلیمنٹ کے قانونی فیصلے کا احترام نہیں کرتی اور نئے وزراء کے نام پیش نہیں کرتی ہے، آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دی جائے گی۔