فیض حمید نے کور کمانڈر کی حیثیت سے بھی عمران خان کو سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی تھی: پاکستانی وزیر دفاع
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید نے کور کمانڈر کی حیثیت سے بھی عمران خان کو سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی تھی۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف لفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بات سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید، بقول ان کے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروجیکٹ کے انچارج تھے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے کور کمانڈر کی حیثیت سے بھی عمران خان کو سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی اور، بقول ان کے، ملک کے خلاف بھیانک کھیل کھیلتے رہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جن لوگون نے، بقول ان کے، اپنے اقتدار کے لئے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کا احتساب ضرور ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی نگرانی میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا، مخالفین کو جیل میں ڈالا گیا اور، بقول ان کے، ملک کے خلاف کی جانے والی سبھی سازشوں میں فیض حمید شریک تھے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نومئی کے بلوے اور تباہی بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشترکہ سازش کا نتجہ تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel