Dec ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • عراقی افواج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراقی افواج نے صوبہ نینوا میں موصل کی آزادی کی اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے مزید چھتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے موصل کے علاقے تل الزلط میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں اکیس دہشت گرد ہلا ک ہو گئے جبکہ عراق کی فیڈرل پولیس کے جوانوں نے موصل کے قریب الیرموک علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-

صوبہ نینوا کے آپریشنل کمانڈر نے بھی کہا ہے کہ عراقی فوج نے موصل میں پولیس اکیڈمی اور ٹریفک پولیس کی عمارتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- صوبہ نینوا کے آپریشنل کمانڈر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے الہیاکل علاقے اورقریب میں واقع سیمنٹ کے کارخانے کو بھی دہشت گردوں سے واپس لے لیا ہے-

موصل شہر کو دہشت گرددوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی گذشتہ سترہ اکتوبر سے جاری ہے اس عرصے میں عراقی افواج موصل کے آس پاس کے بہت سے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہیں۔

ٹیگس