ان مظلوموں کی حالت زار دیکھ کر تو آسمان بھی رو پڑے!
Dec ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
گزشتہ کئی سالوں سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ملکی پیمانہ پر نسلی بھید بھاؤ جاری ہے جسکے نتیجہ میں اب تک ہزاروں مسلمان نہایت کسمہ پرسی کے عالم میں اندھے تعصب کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔مگر انکی حالت زار دیکھ کر اب تک انسانی حقوق کا دم بھرنے والے نام نہاد بین الاقوامی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔