صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے چھے سو نوے مکانات کی تباہی
صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبوں شعفاط اور بیت حنینا میں صیہونیوں کے لئے فلسطینیوں کے چھے سو نوّے مکانات کو مسمار کر دیا۔
شعفاط کے علاقے کی کونسل کے چیئرمین اسحاق سعید ابو خضیر نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے رمات شلومر کی توسیع کے مقصد سے شعفاط اور بیت حنینا کے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر دیا۔صیہونی حکومت کی جانب سے یہ اقدام، ایسی صورت میں عمل میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تئیس دسمبر کو فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں قائم کئے جانے کی مذمت میں چودہ ووٹوں سے قرارداد تئیس چونتیس منظور کی جبکہ امریکہ نے اس قرارداد کے سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اس قرارداد میں غاصب صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس سمیت، فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری کا عمل فوری طور پر بند کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اس قرارداد کی منظوری کے بعدصیہونی حکومت نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قرارداد پر عمل نہیں کرے گی۔