Dec ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • موصل کے مشرقی علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ

عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے

العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے موصل شہر میں دریائے فرات کے مغربی کنارے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے جمعرات کی صبح سے اپنی کارروائیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ہے- اس درمیان عراقی حکام نے صوبہ نینوا کے آزاد شدہ علاقوں میں سیکورٹی کی برقراری کی ذمہ داری مقامی پولیس کو سونپ دی ہے تاکہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے بعد کے مرحلے  میں پوری طرح حصہ لے سکیں - یہ فیصلہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں عراقی افواج اور فورسز کو زیادہ سے زیادہ شامل کئے جانے کے لئے کیا گیا ہے - صوبہ نینوا سے ہی یہ بھی خبر ہے کہ عراق کے انسد اد دہشت گردی کے ادارے نے موصل کے مشرق میں القدس نامی علاقے کو جو داعش کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا آزاد کرا لیا ہے - اس کارروائی میں بڑی تعداد میں داعش کے عناصر ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں - دریں اثنا صوبہ نینوا کی آپریشنل کمان نے موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بلاوقفہ جاری ہیں اور ایک لمحے کے لئے بھی بند نہیں ہوئی ہیں - ادھر تلعفر میں عراق کی عوامی رضاکارفورس نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ایک حملے کو اس نے پوری طرح ناکام بنا دیا ہے -   

 

ٹیگس