بغداد میں دہشت گردانہ حملہ، بتیس جاں بحق ہلاک
عراق میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم بتیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی بغداد میں واقع صدر سٹی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بتیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں-
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد عناصر نے پیر کو صد سٹی میں ایک کار بم دھماکا کیا جس کے نتیجے میں بتیس افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی دسیوں بے گناہ افراد زخمی ہوگئے- بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے- گذشتہ سنیچر کو بھی بغداد کے ایک تجارتی اور پرہجوم علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم اٹھائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے-
بغداد میں گذشتہ جمعرات کو ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور چھے افراد زخمی ہوگئے تھے- یہ دھماکا دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے المعالف میں کیا گیا تھا- عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے میدان جنگ میں خاص طور سے شمالی صوبے نینوا میں پے درپے شکست کے بعد غیرفوجی علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔