Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • عراقی صدر کی جانب سے بغداد بم دھماکوں کی مذمت

عراق کے صدر فواد معصوم نے بغداد کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے عراق اور خاص طور پر موصل میں دہشت گردوں کی شکست کی علامت ہیں

عراق کے صدر فواد معصوم نے منگل کو اپنے ایک بیان میں بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دھماکوں کے ذمہ داروں کے اقدامات سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے - عراق کے صدر نے ملک کے سیکورٹی اداروں سے کہا کہ وہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کا سد باب کرنے کے لئے حملوں کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے دہشت گردانہ واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اور ہوشیارانہ اقدامات کریں - اس درمیان عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے جن کے پاؤں اب عراق سے اکھڑ چکے ہیں اب عراقی عوام کے اندر خوف و وحشت اور تفرقہ ڈالنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں - پیر کوبغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے-

ٹیگس