Jan ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کی دمشق میں پانی کی سپلائی منقطع کرنے پر تاکید

شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ نے دارالحکومت دمشق کے علاقے وادی بردی میں پانی کی سپلائی منقطع کر دی ہے۔

شام میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کے سرغنہ ابوہاشم التلی (القلمونی) نے منگل کو اپنے ٹوئٹر  اکاؤنٹ میں، دارالحکومت دمشق کے شمال مغربی علاقے " وادی بردی " میں اپنے ساتھیوں کی موجودگی اور دمشق میں پانی کی سپلائی منقطع کرنے پر تاکید کی ہے- المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے مسلح مخالفین نے منگل کے روز ایک بیان میں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کی وادی بردی میں موجودگی کی تردید کی تھی۔

جبہۃ النصرہ سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے وادی بردی میں بارہ دنوں سے عین الفیجہ چشمے سے پینے کے پانی کی سپلائی منقطع کر رکھی ہے اور اس وقت دمشق میں پینے کے پانی کی سپلائی ٹینکروں کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے- وادی بردی علاقہ تیرہ دیہاتوں پر مشتمل ہے کہ جس میں سے دس دیہات مسلح افراد کے زیر قبضہ ہیں جبکہ تین پر شامی فوج کا کنٹرول ہے-

دمشق میں پینے کا ستر فیصد  پانی عین الفیجہ نامی چشمے سے سپلائی ہوتا ہے- شام میں اس ملک کی فوج کی پے درپے کامیابیاں اور دہشت گردوں کو ملنے والی ناکامیاں اس بات کا سبب بنی ہیں کہ دہشت گرد عناصر بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچائیں اور  پانی اور بجلی کے سپلائی سسٹم کو ناکارہ بنا دیں-

ٹیگس