Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی یمن کے صوبے جوف کی آئل فیلڈز پر قبضے کی کوشش

سعودی عرب شمالی یمن میں واقع صوبے جوف کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے اس صوبے میں بدامنی پھیلانے کے درپے ہے۔

یمن کے صوبے جوف کی سرحد سعودی عرب سے ملتی ہے۔ یہ صوبہ یمن کا سب سے اہم صوبہ ہے اور اس میں متعدد آئل فیلڈز منجملہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی آئل فیلڈ واقع ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تیل نکالنے والی بعض کمپنیوں نے خبر دی ہے کہ یمن میں جزیرۃ العرب کی سب سے بڑی آئل فیلڈ واقع ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے پاس  گزشتہ سو سال سے یمن کی آئل فیلڈز کے بارے میں مکمل معلومات رہی ہیں اور رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یمن کی آئل فیلڈز میں سرمایہ کاری سے سعودی عرب کے تیل کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

 

 

ٹیگس