Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • شام کی تبدیلیوں کے بارے میں شمخانی اور بشار اسد کے درمیان تبادلۂ خیال

شام کے صدر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے دمشق میں ملاقات کے دوران، علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں خاص طور پر شام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام اور روس کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی ، سیکورٹی اور دفاعی اقدامات کے کوآرڈینیٹر علی شمخانی نے اتوار کے روز شام کے صدر سے دمشق میں ملاقات اور گفتگو کی -علی شمخانی شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کی قومی سلامتی کے دفتر انچارج علی مملوک سمیت دیگر شامی حکام کے ساتھ ملاقات میں  اہم علاقائی امور، دوطرفہ تعاون، شام کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی مہم کے حالیہ نتائج پر تبادلہ خیال کریں گے-

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے آج دمشق ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حلب کی آزادی ، شام کے عوام پر مسلط کردہ حوادث و واقعات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام کی استقامت نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ دہشت گردی کے ہتھکنڈے اور اس ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ، ایک قوم کی استقامت کے سامنے کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ٹیگس