فلسطینی عوام اپنے ایک عظیم حامی سے محروم ہو گئے ہیں ، حماس
Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمی تحریک حماس نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت کا سب سے بڑا حامی قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال کو ایک عظیم نقصان قرار دیا۔
حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے نگراں ، اسامہ حمدان نے فلسطین کے انفارمیشن سینٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے فلسطینیوں کی حمایت میں انتہائی اہم اور بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
انہوں کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال سے فلسطینی عوام اور تحریک مزاحمت اپنے ایک عظیم حامی سے محروم ہوگئی ہے۔
اسامہ حمدان نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، اور ایران کے عوام کو دلی تعزیت بھی پیش کی۔