Jan ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • اپنے علاقائی حامیوں سے ابوبکرالبغدادی کی مالی مدد کی درخواست

داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے پے در پے شکست کھانے کے بعد علاقے میں اپنے حامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ موصل میں بم دھماکے کرنے اور عراقی فوج سے مقابلے کے لئے اسے مزید مالی مدد پہنچائیں-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق موصل کے تمام علاقوں میں عراقی فوج کی پیشقدمی جاری رہنے اور جنگ کے محاذوں سے داعش گروہ کے افراد کے فرار کے پیش نظر ، اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی ، موصل شہر کو آزاد ہونے سے روکنے کے لئے اپنی آخری ناکام کوششیں انجام دے رہے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق ابوبکر البغدادی نے ، داعش کی حمایت کرنے والے علاقائی ملکوں کے لئے، اپنے دو وفد روانہ کئے ہیں تاکہ وہ ہتھیاروں کی خریداری کی غرض سے ان ملکوں سے مالی مدد کی درخواست کریں-

گذشتہ چند مہینوں کے دوران داعش دہشت گرد گروہ کے اہم ہتھیاروں کے گودام ، عراقی فوج نے تباہ کردیئے ہیں-

ٹیگس