Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • دہشت گرد گروہ النصرہ اور جیش المجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں

شمال مغربی شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ اور جیش المجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں-

العالم کی رپورٹ کے مطابق جبہہ النصرہ اور جیش المجاہدین نامی دہشت گرد گروہ کے درمیان اختلاف بڑھنے کے بعد جبہہ النصرہ کے دہشت گردوں نے جنوب مشرقی ادلب میں واقع جیش المجاہدین کے گڑھ شہرمعرشورین کا محاصرہ کر لیا ہے-

جبہہ النصرہ کے دہشت گردوں نے جیش المجاہدین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور اپنے اسلحے ہمارے حوالے کردیں- شامی فوج کی پیشقدمی کے ساتھ ہی جبہہ النصرہ کے دہشت گرد گروہ نے دیگر دہشت گرد گروہوں کے سرغنوں کو ہلاک اور ان گروہوں کواپنی صفوں میں ضم کرنے کے اقدامات تیز کردیئے ہیں - مختلف محاذوں پر شامی دہشت گردوں کی مسلسل ناکامی اور شامی فوج اور رضاکار فورس کی پیشقدمی کے بعد دہشت گرد گروہوں کے سرغنوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں-

ٹیگس