Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • کربلائے معلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا  کام شروع

کربلائے معلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے

ارنا نے خبردی ہے کہ کربلائے معلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی بھی موجود تھے -

اس ہوائی اڈے کی تعمیر پر پانچ سو ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی- ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام شروع کئے جانے کی تقریب میں متعدد عراقی حکام نے بھی شرکت کی - یہ ہوائی اڈہ کربلائے معلی شہر سے پینتیس کلو میٹر دور جنوب میں تعمیر کیا جارہا ہے-

قابل ذکر رہے کہ عاشورائے محرم اور اربعین حسینی کی مناسبت سے کربلائے معلی میں ہرسال دسیوں لاکھ زائرین عزاداری کے لئے پہنچتے ہیں - جبکہ عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں سے پورے سال زائرین کربلائے معلی جاتے رہتے ہیں -  کربلائے معلی میں ہوائی اڈے کی تعمیر سے وہاں  جانے والے زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا -

 

ٹیگس