Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دہلی میں شدید سردی اور گھنے کہرے کی وجہ سے فضائی اور ریل نظام بری طرح متاثر

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں شدید سردی اور گھنے کہرے کی وجہ سے فضائی اور ریل کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: دہلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق شدید سردی، گھنے کہرے اور حد نگاہ کم ترین سطح پر پہنچ جانے کے نتیجے میں دہلی سے مختلف شہروں کو جانے والی دو سو اسّی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئيں۔

 

اس رپورٹ کے مطابق موسم کی خرابی کے نتیجے میں ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تقریباً سبھی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دہلی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حد نگاہ گرجانے کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے اور دہلی سے اڑان بھرنے والی درجنوں پروازیں اور دہلی پہنچنے والی دوسو ساٹھ سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

 

ٹیگس