Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور کویت کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار بیچنے کا عزم

امریکہ نے سعودی عرب اور کویت کو ایک ارب ڈالرمالیت کے ہتھیار بیچنے کا عزم ظاہر کیا ہے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ بہت جلد کانگریس سے اپیل کرے گی کہ وہ  اسلحہ ساز کمپنی لاکھیڈ مارٹین کے تیار کردہ  نگرانی اور جاسوسی  کرنے والے دس بالون فروخت کرنے اور ان بالون کو بخوبی استعمال کرنے کی ٹریننگ دینے کے معاہدے کی اجازت دے دے - 

تخمینے کے مطابق فضا سے نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیت کے حامل ان بالونوں کی مالیت پانچ سو پچیس ملین ڈالر ہوگی -

امریکہ کی وزارت جنگ اور وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس ، کویت کی مسلح افواج کو فروخت کئے گئے آپاچی ہیلی کاپٹروں کی تعمیر اور تعمیرنو کے لئے بھی چارسوملین ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط کی اجازت بھی دے دے گی -

ٹیگس