Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب علاقے میں امریکہ کا سب سے بڑا ایجنٹ ہے : عبدالملک الحوثی

سعودی عرب نے یمن پر حملہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علاقے میں امریکہ کا سب سے بڑا ایجنٹ ہے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ  عبداللہ کی موت کے بعد سعودی عرب میں نیا بادشاہ برسراقتدار آیا جو یمن پر حملے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے اور امریکہ نے اس حملے کے لئے اسے لالچ بھی دلائی - عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ یمن پر حملے کے عوض اسے امریکہ کی بھرپور سیاسی و فوجی حمایت حاصل رہے گی - تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سعودی حکام سمجھتے ہیں کہ اگر انھیں یمن میں کسی بھی طرح کی ناکامی ہوئی تو امریکی حمایت کے سہارے علاقے میں جاری اس کا کردار ختم ہو جائے گا- عبدالملک الحوثی نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کے انجام کے بارے میں کہا کہ یمنی قوم اور مجاہدین، آل سعود اور اس کے حملوں کے مقابلے میں اپنی استقامت جاری رکھیں گے اور آخر کار اس میں جنگ میں یمنی عوام کو ہی کامیابی حاصل ہوگی - تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے سے اس کی نئی ترجیحات سامنے آئی ہیں اور وہ امریکیوں کو مجبور کرے گا کہ وہ نئے طریقوں سے علاقے میں اپنا شیطانی کردار ادا کریں-

 

ٹیگس