شام کے مزید علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
شام کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مشرقی حلب میں مزید دو قصبوں کو آزاد کرا لیا ہے
شامی فوج نے مشرقی حلب میں داعش دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کے دوران " الشیخ دن " اور المشرفہ " قصبوں کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا- شامی فوج نے اسی علاقے میں واقع عین الجحش قصبے سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کر دیا - عین الجحش سے دہشت گردوں کا صفایا ہوجانے سے شامی فوج ، تادف قصبے کے نہایت قریب پہنچ چکی ہے - شامی فوج نے حالیہ دنوں میں تیئیس قصبوں ، دیہاتوں ، ٹیلوں اور فارم ہاؤس کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے - بری فوج کو تیزی سے حاصل ہونے والی یہ کامیابی ، فضائیہ کی مدد سے ممکن ہوسکی ہے -