Jan ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • شام میں دھماکہ، جولانی حکومت کا ایک سیکورٹی عہدیدار ہلاک

شام کے شہر حلب میں ہونے والے دھماکے میں جولانی حکومت کا ایک سیکورٹی عہدیدار ہلاک ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی جولانی حکومت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ شہر حلب کے مرکزی علاقے میں واقع باب الفرج محلے میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی عہدیدار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دریں اثنا شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ اس خود کش دھماکے کے ذریعے باب الفرج علاقے میں پولیس کی گشتی گاڑی کو نشانہ گيا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور کئي زخمی ہوگئے۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی نے شہر حلب کے سیکورٹی سربراہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس دھماکے کے ذریعے شہر حلب کے ایک چرچ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب المیادین ٹی وی نے جولانی حکومت کی وزارت داخلہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جس شخص نے خودکش دھماکا کیا ہے اس کے داعش سے وابستہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

 

ٹیگس