Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • منامہ کے علاقے الدراز میں آل خلیفہ حکومت کا سخت سیکورٹی پہرہ

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے دارالحکومت منامہ کے مضافاتی علاقے الدراز کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے -

منامہ سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے لوگوں کو ہراساں کرنے والے اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے الدراز جانے والے مختلف راستوں پر سیکورٹی فورس پولیس اور فوج کی نفری کافی زیادہ بڑھا دی ہے-  الدراز میں ہی بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا گھرواقع ہے جہاں حکومت نے انہیں نظر بند کررکھا ہے- آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بدھ سے  ہی الدراز کے مختلف علاقوں اور وہاں موجود مساجد کے راستوں میں خار دار تار لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں - سیکورٹی فورس کے اہلکار صرف الدراز کے ہی باشندوں کو ان کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد  وہاں جانے کی اجازت دیتے ہیں - آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ جون میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کی شہریت منسوخ کردی تھی جس کے بعد سے ان کے گھر کے باہر ان کی حمایت میں بحرینی شہری دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں - پجھلے چند روز کے دوران پورے بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے تیز ہوگئے ہیں - اتوار کو بھی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک کی کال پر ملک کے مختلف علاقوں میں بحرینی نوجوانوں نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جبکہ علمائے بحرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر کی رات سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکلیں اور حکومت کے خلاف پرامن مظاہرہ کریں- - 

ٹیگس