Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • موصل کو بہت جلد آزاد کرالیا جائے گا، عراقی صدر فواد معصوم

عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں جلد فتح سے ہمکنار ہوں گی۔

عراقی صدر فواد معصوم نے اپنے ایک بیان میں موصل کے داہنے ساحل کے علاقے میں عراقی افواج کی شاندار پیشقدمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں داعش کا کام بہت جلد تمام ہونےوالا ہے-

انہوں نے موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی جان کی سلامتی اور حفاظت پر خاص تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو شہری داعش کے جہنم سے فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کی ہر طرح سے مدد اور دیکھ بھال کی جائے- اس درمیان صوبہ نینوا میں ایک عراقی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش کے دسیوں عناصر موصل کے مغربی علاقے سے شام کی جانب فرار کرگئے ہیں- مذکورہ ذریعے نے بتایا ہے کہ جو دہشت گرد موصل کے محاذ جنگ سے فرار کرگئے ہیں اور داعش نے ان کا پیچھا کرنے کے لئے ان کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔

مذکورہ عراقی ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش گروہ ان عناصر کو جو بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں جیلوں میں ڈال کر انہیں سخت سزائیں دے رہا ہے تاکہ دیگر عناصر کے فرار کا راستہ روک سکے۔

خبروں میں کہا جارہاہے داعش کو اس وقت اپنے عناصر کے فرار ہونے اور اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے عناصر کی تعداد تیزی کے ساتھ کم ہوتی جارہی ہے۔

ٹیگس