Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، پاک - ایران تعلقات کی توسیع کے لئے اہم

پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزيز نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ پاکستان، علاقائی تعاون کے فروغ بالخصوص پاکستان - ایران تعلقات کی توسیع کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے كہا كہ ای سی او کے رکن ممالک آپس ميں تجارتی روابط اور تعاون میں توسیع كے لئے آمادہ ہيں۔

سرتاج عزيز نے کہا كہ ای سی او تنظيم كافی عرصے سے موجود ہے مگر يہ پہلی دفعہ ہے كہ ركن ممالک كے باہمی رابطے كے تعلق سے بہت ہی سازگار فضا فراہم ہوئی ہے۔

سرتاج عزيز نے كہا كہ توانائی كے شعبے میں تعاون میں توسیع کا عمل شروع ہوگيا ہے جس سے ای سی او كی سرگرميوں ميں مزيد اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزيد کہا كہ پاكستان - چين اقتصادی راہداری منصوبے كے علاوہ خطے ميں مزید کوریڈور تعمیر ہو رہے ہيں جو خوشائند ہے۔

 

ٹیگس