مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا حملہ
صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہا پسندوں نے جمعرات کو غاصب صیہونیوں کی مدد سے ایک بار پھر باب المغاربہ کی جانب سے مسجدالاقصی پر حملہ کیا اور اس مسجد کی بے حرمتی کی۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ فروری کے مہینے میں سیکورٹی اہلکاروں کی حمایت سے دو ہزار، پانچ سو، ننانوے صیہونی انتہا پسند مسجدالاقصی میں داخل ہوئے۔صیہونی سیکورٹی اہلکاروں کی حمایت سے صیہونی انتہا پسند عناصر روزانہ مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور حال ہی میں صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے مسجدالاقصی کے احاطے میں یہودیوں کے مذہبی پروگرام منعقد کئے جانے کی منظوری بھی دی ہے۔غاصب صیہونی حکومت، مسجدالاقصی کو زمان و مکان کی حیثیت سے تفسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔صیہونی حکومت کی، یہ ایک ایسی سازش او ر خطرناک منصوبہ ہے کہ جس کے تحت اس مسجد اور اس کے اطراف کے صحن کو یہودیوں کی میراث کی حیثیت سے قبضائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔