ٹرمپ کے امن معاہدے کے نتیجے آنے شروع، انتہا پسند صیہونی وزیر داخلہ کا دورۂ مسجد الاقصیٰ، یہودی رسومات کی ادائیگی+ ویڈیو+ ویڈیو
Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
		صہیونی وزیر داخلہ بن گویر نے مسجد الاقصیٰ کا دورہ کرکے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے یہودی رسومات ادا کیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: انتہا پسند صہیونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے درجنوں یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مقدس مقام میں داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں۔
یہ واقعہ رواں ہفتے کا دوسرا واقعہ ہے جو یہودی مذہبی تہوار کے دوران پیش آیا۔
اسلامی اوقاف کے مطابق، صہیونی فوج کی بھاری نفری نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
بن گویر کے اس اقدام کے بعد اردن کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو اشتعال انگیز، خطرناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔