Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • لیبیا میں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ

لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر صالح عیسی نے بدھ کے روز اپنے ملک کے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ، آئندہ سال فروری ماہ سے پہلے ملک میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کی تیاری کرے۔

انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ، ملک میں سخت سیاسی حالات کے پیش نظر اپنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لیبیا کی پارلیمنٹ نے، صخیرات معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے جس کی بنیاد پر فائز السراج کی صدارت میں قومی حکومت اور صدارت کی مشترکہ کونسل تشکیل دی گئی تھی۔

یہ معاہدہ، دو ہزار گیارہ میں قذافی حکومت کے زوال کے بعد ملک میں دھڑے بندی اور تشدد و خونریزی کے خاتمے کی غرض سے طے پایا تھا۔

واضح رہے کہ لیبیا میں دو ہزار گیارہ سے بحران و بدامنی کا سلسلہ جاری ہے جہاں مغربی علاقے میں طرابلس اور مشرقی علاقے میں بنغازی کی حکومتیں قائم ہیں۔

ٹیگس