شامی فوج کے ٹھکانوں پر ترک فوج کی گولہ باری، متعدد شامی فوجی جاں بحق
مشرقی حلب کے محاذ پر ترک فوج کی گولہ باری میں شام کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کئی جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اسکائی نیوز کے مطابق کہ ترک فوج کے توپخانوں نے مشرقی حلب میں واقع منبج غربی کے دیہات میں تعینات شامی فوجیوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری جس کے نتیجے میں متعدد شامی فوجی جاں بحق ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ شامی کردوں کی ملیشیا نے روسی فوج کی ہم آہنگی سے منبج غربی کے کئی علاقوں کو شامی فوج کے حوالے کردیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترک وزیرخارجہ چاؤش اوغلو نے کہا ہے کہ منبج میں ترک فوج کی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔
یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ ترکی نے گزشتہ برس چوبیس اگست سے شام میں فوجی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
شام سے ہی موصولہ خبروں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے مشرقی حلب میں الجراح فوجی اڈے پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور داعش کے عناصر اس علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔