شام: امن مذاکرات
Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری ' کی قیادت میں ایران کے سیاسی وفد شام امن مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ روانہ ہوگیا
قازقستان كے دارالحكومت آستانہ ميں 13 سے 15 مارچ تک شام امن مذاكرات كا تيسرا دور منعقد ہوگا جس ميں شامی حكومت اور مخالفين كے علاوہ ايران،روس اور تركی كے وفود سميت اقوام متحدہ كے ايلچی شريک ہوں گے.
آستانہ مذاكرات كے تيسرے دور ميں شام ميں جنگ بندی کے نفاذ کو جاری ركھنے اور ملكی حالات كو مزيد بہتری كی طرف لے جانے پر مذاكرات ہوں گے.
آستانہ مذاكرت ميں شام ميں جنگ بندی كو مستقل بنيادوں پر نافذ كرنے كے مختلف طريقوں پربھی غور كياجائے گا.
شامي حكومت كے ساتھ مذاكرات كرنے والے مخالف گروپوں ميں 'النصرہ فرنٹ' اور داعش سمیت دہشت گرد تنظيميں شامل نہيں ہيں.