بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو موت کی سزا
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے ایک رہنما مفتی عبدالحنان کے خلاف سنائی گئی سزائے موت پر نظرثانی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنما مفتی عبدالحنان اور ان کے دو ساتھیوں کو سن دو ہزار چار میں ایک بم حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور ایک برطانوی سفارتکار زخمی ہو گیا تھا- بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعے نظرثانی کی اپیل مسترد کر دیئے جانے کے بعد مفتی عبدالحنان اور ان کے دو ساتھیوں کو غالبا آئندہ ہفتے موت کی سزا دے دی جائے گی- پچھلے چند مہینوں میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف ملک سے غداری کے الزام میں مقدمات چلائے گئے ہیں اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی ہے جن میں بعض کو موت کی سزا بھی دی جا چکی ہے-