Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • عربی تشخص کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ عربی تشخص کو نقصان پہنچانا، خطرناک ترین دہشت گردانہ جنگ ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے تیونس کی مختلف جماعتوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربی تشخص کو متاثر کرنے کی کوشش خطرناک ترین اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام کی حکومت کو عربی تشخص کے خلاف دہشت گردانہ جنگ کا سامنا ہے۔

 بشار اسد نے اس جنگ میں دنیائے عرب کی مختلف تنظیموں اور جماعتوں کے کردار کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کا مقابلہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان علل و اسباب کا جائزہ لیا جائے کہ جو دنیائے عرب کی پسماندگی کا باعث بنے ہیں۔

اس ملاقات میں تیونس کے وفد نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کو اس بنا پر وحشیانہ ترین یلغار کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ وہ مغربی صیہونی منصوبوں کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر واقع ہے۔

 دریں اثنا شام کے صدر بشار اسد نے منگل کے روز بھی اسپین کے ایک اخبار سے گفتگو میں سعودی عرب کی پروردہ وہابیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی بحرانوں میں سعودی وہابیت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس