فلسطین کی حمایت میں چار قرار دادوں کی منظوری
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے واضح اکثریت کے ساتھ فلسطین کی حمایت میں چار قرار دادوں کی منظوری دے دی ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جن چار قراردادوں کی منظوری دی ہے ان میں سے ایک میں غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی کے حقوق کی پامالی اور دوسری میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے۔دوسری دو قرار دادوں میں، فلسطینی عوام کے حق خود اردیت کی حمایت اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیے جانے پر زور دیا گیا ہے۔سیاسی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام مذکورہ قرار دادوں کو عالمی فوجداری عدالت میں اپنے حقوق کی بالادستی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔امریکہ اور صہیونی حکومت نے بعض ملکوں کو ساتھ ملا کر مذکورہ قرار دادوں کو روکوانے کی بھی کوشش کی تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔