موصل میں داعش کا ناکام حملہ
شمالی عراق کے شہر موصل میں داعش دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے موصل کی النوری جامع مسجد کے مغربی علاقے میں داعش کے حملے کو پسپا کر دیا- داعش نے یہ حملہ شہر کے قدیمی علاقے پر کیا تھا-
عراقی فوجی النوری مسجد کے قریب پہنچ گئے ہیں اور مسجد کے اطراف میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں - رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے مغربی موصل میں حوش الخان کے علاقے کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ غازی اور نینوا سڑکوں کے قریب پہنچ گئی ہے - موصل عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اس پر جون دوہزار چودہ سے داعش کا قبضہ ہے -
اس شہر کا مشرقی علاقہ گذشتہ برس آزاد کرا لیا گیا تھا اور عراقی فوج نے فروری دوہزار سترہ سے اس شہر کے مغربی حصے کو آزاد کرانے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں- بغداد آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی انٹری گیٹ میں ایک ٹینکر بم کا دھماکہ ہوا ہے - رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کم سے کم چودہ افراد جاں بحق اور چھتیس زخمی ہوئے ہیں -