Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • داعش کے حملوں میں تیس سے زائد عراقی شہری جاں بحق

شمالی عراق کے شہر تکریت میں داعش کے دہشت گردانہ حملوں میں تیس سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور اسپتال کے ذرائع نے تکریت شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں اکتیس افراد کے جاں بحق اور چالیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں چودہ پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ، عراقی فوج نے اردن کی سرحد کے قریب واقع علاقے صحرائے رطبہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی غرض سے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ طربیل پاس کے علاقے میں امن و امان مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
رطبہ عراق کے مغربی صوبے الانبار کا اہم شہر ہے اور داعش کے عناصر الرمادی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں شکست کھانے کے بعد اب اردن کی سرحد کے قریب واقعے اس شہر کے علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں۔
عراقی فوج نے جنوری دوہزار سولہ میں الرمادی شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

ٹیگس