Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • کابل میں بدامنی، افغان اراکین پارلیمنٹ کا اظہار تشویش

افغانستان کے پارلیمانی اراکین نے دارالحکومت کابل میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ زمری پادخابی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ کابل میں قتل، ڈکیتی اور تشدد کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولیس کے محکمے نے کابل میں بدامنی کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا اور وہ صرف اپنے مفادات کے درپے رہتا ہے۔

ایک اور رکن پارلیمنٹ جنرل صاحب خان نے کہا کہ کابل میں بدامنی بڑھتی ہی جا رہی ہے اور پولیس بھی مجرموں کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ عبدالرؤف ابراہیمی نے بھی کابل میں بدامنی کا ذکر کرتے ہوئے عوام کے جانی تحفظ کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

 اس سے قبل افغان اراکین پارلیمنٹ نے صوبے ہرات میں بدامنی پراپنی تشویش کا اظہار کیا تھا، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعض اراکین بھی، افغانستان میں جاری بدامنی پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

ٹیگس