حج کے امور میں ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات
اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے قائم مقام سربراہ اور سعودی وزیر حج نے ایک ملاقات کے دوران آئندہ حج کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب كی سركاری نيوز ايجنسي كے مطابق، سنئير ايرانی حج عہديدار حميد محمدی نے گزشتہ روز سعودی عرب كے وزير حج محمد صالح بن طاہر كے ساتھ حج کے موقع پر ايرانی حجاج كے لئے فراہم كئے جانے والی سہولتوں پربات چيت كي۔
فريقين نے مدينہ منورہ اور مكہ مکرمہ ميں نجی كمپنيوں كے تعاون سے ايرانی حجاج كے لئے رہائش كے انتظامات، خوراک، ٹرانسپورٹيشن اور ديگر سہوليات فراہم كرنے كے حوالے سے بھي تبادلہ خيال كيا۔
ياد رہے كہ رہبر انقلاب اسلامی كے نمائندہ برائے امور حج و زيارات نے كہا ہے كہ اس سال 86 ہزار ايرانی زائرين كو حج پر بيھجا جائے گا اور حج كے موقع پر زائرين كے لئے دعائے كميل كی روحانی محفل اور مشركين كے خلاف يوم برائت كی تقريب بھی منعقد ہو گی۔