Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • بحرین میں شاہی حکومت اور خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے، سرکرہ عالم دین اور انقلاب بحرین کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق بڑی تعداد میں بحرینی شہری جمعے کی دوپہر دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے الدراز کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔مظاہرین شاہی حکومت کی نمائشی عدالت کی جانب سے دو نوجوانوں کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔ایسے ہی مظاہرے نویدارت، جفیرم، معامیر، سترہ ، سار، دمستانم اور سنابس میں بھی کیے گئے۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے جون دوہزار سولہ میں ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی تھی جس کے خلاف عوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔درایں انثا اطلاعات ہیں کہ بحرین کی شاہی حکومت نے جزیرہ سترہ میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو زبردست تشدد اور شیلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس